سیکرٹری بلدیات جناب نجم احمد شاہ صاحب ہم ٹرانسپورٹروں کی فریاد بھی سن لیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اعظم بٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سیکرٹری بلدیات جناب نجم احمد شاہ صاحب (ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ ، سندھ )کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات ، قبضہ مافیا ، صفائی ستھرائی اور دیگر امور پر اجلاس منعقد ہوا تھا۔اس اجلاس میں کمشنر کراچی نوید احمد صاحب ،ایڈ منسٹر یٹر کراچی لئیق احمد صاحب ، اسپیشل سیکرٹری نجیب احمد صاحب ، میٹروپولیٹن کمشنر افضال زیدی صاحب و دیگر افسران نے شرکت کی تھی ۔کراچی شہر کے حوالے سے ان تمام افسران نے وزیرِ بلدیات کو بریفنگ دی تھی ۔ہم گڈز ٹرانسپو رٹرز جو قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ ہاکسبے روڈ پر کاروبار کررہے ہیں اور اپنے بچوں کے لئے روزی کما رہے ہیں ۔ہمارے ٹرک اسٹینڈ پر ٹوٹل لینڈ مافیا اور ناجائز تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے ۔ جو اثاثے ٹرک اسٹینڈ کے نقشے کے مطابق دیئےگئے تھے وہ تمام کے تمام ملی بھگت سے فروخت کر دئے گئے ۔اب قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ پر ناجائز تجاوزات مافیا اور لینڈ مافیا کا قبضہ ہے تقریباً 500 لیزیں جعلسازی کے زریعے فروخت کر دی گئیں ۔آپ KMCکے افسران اور عملے سے معلومات کرینگے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائیگا ۔جناب سیکرٹری بلدیات صاحب ،آپ خود بھی اس سنگین معاملے کو دیکھیں سب کچھ آپ کی سمجھ میں آجائیگا ۔اس سلسلے میں ہم نے متعلقہ اداروں کو خطوط بھی لکھے ہیں اور ملاقاتیں بھی کیں مگر بے سود ثابت ہوئیں ۔اس مسئلہ کا کیس اینٹی کرپشن اور سندھ ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے ۔ہائی کورٹ نے ناجائز تجاوزات توڑنے کا آرڈر بھی کیا مگر یہ معاملہ ہر بار سیاست کی نظر ہو جاتا ہے ۔اب جب آپ نے قدم بڑھایا ہے تو ہم آپ سے درخواست کر رہے ہیں کہ آپ ٹرک اسٹینڈ کو لینڈ مافیا اور ناجائز تجاوزات مافیا سے بچائیں اور ٹرک اسٹینڈ پرجو بنیادی اثاثہ ہیں وہ دوبارہ نقشے کے مطابق ٹرک اسٹینڈ کو واپس مل جائیں ۔ہم گڈز ٹرانسپورٹرز آپ کے بے حد مشکور و ممنون رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں