مراد علی شاہ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، حلیم عادل

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)‌ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متعلق کہنا ہے کہ مراد علی شاہ نے ہدایت دے رکھی ہے کہ حلیم عادل شیخ کوجیل میں ڈالا جائے، ملیر میں اُن کی قانونی زمین پر غیرقانونی اقدام کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا والد عبداللّٰہ شاہ غیر قانونی تعمیرات کا بانی ہے، مراد علی شاہ وائٹ کالر کرمنل ہے، مراد علی شاہ بھی بھاگ جائے گا، جب میں مراد علی شاہ کی کابینہ میں تھا تب یہ سب بھولے ہوئے تھے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کا رشتہ دار کروڑوں کی کرپشن کرتا ہے اور کینیڈا بھاگ جاتا ہے، مراد علی شاہ کے بہنوئی کے بہنوئی کو نوازا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آج تک ضمانت نہیں کرائی، کل یہ چوروں کی طرح آئے، وزیر اعلی سندھ نے خود کل کی کارروائی کی نگرانی کی، وزیر اعلیٰ سندھ ٹیلی فون پر نگرانی کرتے رہے، یہ ہمیں تنگ کرنے کے لئے کر رہے ہیں، پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں