اردن حکومت کیخلاف بغاوت،اسرائیل وامارات بھی شامل،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

مقبوضہ فلسطین(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے بادشاہ نے نیتن یاھو کے طیارے کو فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے ردعمل میں نیتن یاھو نے بغاوت کی پیشگی اطاع ہونے کے باوجود اردنی حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نےاپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اردن کے فرماںرواشاہ عبداللہ دوئم کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں اسرائیل کا بھی کردار ہے لیکن صیہونی ریاست نے اردنی حکام کو دانستہ اس سازش سے آگاہ نہیں کیا۔عبرانی اخبار نے لکھا ہے کہ اردن میں ‌حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے بارے مں نیتن یاھو پہلے سے با خبر تھے مگر انہوں نے اس حوالے سے اردنی حکومت کو اس لیے معلومات فراہم نہیں کیں کیونکہ وہ شاہ عبداللہ دوم کا تختہ الٹانا چاہتے تھےجس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ نیتن یاھو شاہ عبداللہ سے خفا تھے، نیتن یاھو کو غصہ اس بات پر تھا کہ شاہ عبداللہ دوم نے دو ہفتے قبل نیتن یاھو کے خصوصی طیارے کواپنی فضائی حدود استعمال کرتےہوئےمتحدہ عرب امارات جانےکیلئے اجازت نہیںدی تھی۔اخبار نے صرف اسرائیل کے ہی اس سازش میں ملوث ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے بلکہ متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان بھی اس سازش میں شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں