جرمن سیاحوں پرخودکش حملہ،4ملزمان کوعمرقیدکی سزا

انقرہ(ایچ آراین ڈبلیو) ترکی کی عدالت نے جرمن سیاحوں پر خودکش حملہ کیس میں 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی اور 18 ملزمان کو بری کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2016 میں ترکی کے مرکزی شہر استنبول میں مشہور سلطان احمد چوک میں نیلی مسجد اور آیا صوفیہ کے قریب خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 12 جرمن سیاح ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کا الزام داعش پر لگایا گیا تھا تاہم کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔عدالت نے اس حملے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے الزام میں 4 افراد کو عمر قید کی سزا دیتے ہوئے قرار دیا کہ اس حملے سے پرتشدد طور پر آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں