بائیک ریسنگ کا شوقین معذورنوجوان حادثے کا شکار جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

ارجنٹینا(ایچ آراین ڈبلیو)بائیک ریسنگ کا شوقین ایک معذور نوجوان ہولناک حادثے کا شکار ہو کر بالآخر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، ریسنگ کے دوران پیچھے سے آنے والی 2 بائیکس فراٹے سے اس کے اوپر سے گزر گئیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ البرٹو زیپٹا ساڑھے 4 ماہ قبل ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں وہ ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا تھا، بائیک ریسنگ کے جنونی زیپٹا کومصنوعی ہاتھ تو لگا دیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اب وہ کبھی اپنا شوق پورا نہیں کرسکے گا۔تاہم چند دن قبل ہونے والی بائیک ریس اس کی زندگی کی آخری ریس ثابت ہوئی، ریس کے دوران ایک جمپ لگاتے ہوئے وہ بائیک کا توازن کھو بیٹھا اور زمین پر گر گیا۔ پیچھے سے گزرتی 2 بائیکس لمحے بھر میں اس کے اوپر سے گزرتی چلی گئیں اور زیپٹا جان کی بازی ہار گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں