سعودی ولی وہد نےالعلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کےڈیزائن کا تصور جاری کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت میں ‘العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام’ کے ڈیزائن کا تصور جاری کردیا۔ اس منصوبے کا مقصد العلا کے تاریخی مقامات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کو رحلہ عبر الزمین(تاریخ کا سفر) کا نام دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت مملکت کے شمال مغربی علاقے منفرد قدرتی اور ثقافتی ماحول پیش کریں گے۔ یہ منصوبہ ثقافت، قدرتی ماحول اور تاریخی ورژے کے حوالے سے دنیا کے لوگوں کا مرکز بن جائے گا۔پراجیکٹ تین مراحل طے کرے گا، پہلا مرحلہ 2023 کے آخر میں مکمل ہوگا۔ رحلہ عبر الزمن پراجیکٹ العلا رائل کمیشن کے جامع ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے، منصوبے کی مکمل تکمیل 2035 میں ہوگی۔العلا ڈیویلپمنٹ کی خصوصی نگرانی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں۔ اس کی بدولت 38 ہزار اسامیاں پیدا ہوں گی، جبکہ مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں 120 ارب ریال کی آمدنی بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں