سعودی حکومت نے سعودائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے سعودائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت تین ملازمتی شعبوں کو صرف مقامیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی لیبر مارکیٹ کے تین پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے جن میں انڈرو شاپنگ سینٹرز، ریستوران وقہوہ خانے اور غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز شامل ہیں۔ یہ فیصلہ وزیرافرادی قوت وسماجی بہبود انجینیئر احمد الراحجی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصلے کے تحت انڈرو شاپنگ سینٹرز کے تمام پیشےسعودیوں کےلیے ہوں گے تاہم بعض سرگرمیوں کو استثنیٰ بھی حاصل ہے۔ اسی طرح ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں بھی سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں