بیلجیئم کی حکومت نے خود کئے جانیوالا کروناٹیسٹ متعارف کروادیا

برسلز(ایچ آراین ڈبلیو)بیلجیئم کی حکومت نے خود سے کیا جانے والا کرونا ٹیسٹ متعارف کروادیا، جس کے نتائج صرف 30 منٹ میں حاصل ہوسکتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بیلجیئم بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کرونا وائرس کی تیسری لہر نے اپنے پنجے گاڑ دئیے ہیں اور یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔حکومت نے وائرس پر قابو پانے کےلیے چند منٹوں میں نتائج دینے والا کرونا ٹیسٹ متعارف کروایا ہے، جسے لوگ خود سے کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں