سعودی ولی عہدنے سکاکاسولرانرجی اسٹیشن کے افتتاح کا اعلان کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےسکاکا سولر انرجی اسٹیشن کےافتتاح کااعلان کردیا۔سعودی نائب وزیراعظم وزیردفاع محمد بن سلمان نے اعلان کیا کہ مملکت میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے سکاکا اسٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے کا کہنا ہے کہ سکاکا اسٹیشن کا افتتاح اور توانائی کے 7 نئے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر کیے گئے، معاہدوں اور منصوبوں سے ملکی معیشت کا فروغ ہوگا جبکہ وژن 2030 کے تحت اہداف حاصل کرنے میں بھی معاونت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا افتتاح سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے استفادے کی جہت میں پہلا قدم ہے، جلد ہی ’ایئر انرجی‘ سے بجلی پیدا کرنے والا دومتہ الجندل اسٹیشن بھی مکمل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں