امریکی صدرنے گھریلوساختہ اسلحے کیخلاف صدارتی حکم نامہ جاری کردیا

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر جوبائیڈن نے گھریلو ساختہ اسلحے کے خلاف صدارتی حکام نامہ جاری کردیا، جس کے تحت محکمہ انصاف کسی بھی قسم کا اسلحے رکھنے والے کے پس منظر کی جانچ کرے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی روک تھام کےلیے امریکی صدر نے اسلحے پر پابندی کےلیے بڑا قدم اٹھا لیا، صدر نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات بین الاقومی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بڑھتے واقعات وبا کی شکل اختیار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے روزانہ 106 افراد فائرنگ کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔انہوں نے حالیہ فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے گھریلو ساخلہ اسلحے کے خلاف صدارتی حکم نامہ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں