سائبرسیکیورٹی کے مرکز نے واٹس ایپ صارفین کیلئے انتباہ جاری کردیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں سائبرسیکیورٹی کے قومی مرکز نے واٹس ایپ صارفین کے لیے انتباہ جاری کردیا ہے۔سائبر سیکیورٹی کے قومی مرکز نے صارفین کو واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد پیدا ہونے والی خامیوں سے آگاہ کیا۔قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ نے (واٹس ایپ بزنس فار آئی او ایس، واٹس ایپ فار اینڈرائڈ اور واٹس ایپ بزنس فار اینڈرائڈ) میں خلل دور کرنے کے لیے جو اپ ڈیٹ کی ہے وہ بے حد خطرناک ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سائبر سیکیورٹی مرکز کے مطابق تمام شعبوں کے صافین کو خطرات لاحق ہیں، متاثرہ ایڈیشنوں کو اپ ڈیٹ کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایپ اسٹور جاکر واٹس ایپ سرچ کیا جائے اور پھر اپ ڈیٹ کو پش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں