روسی ویکسین کیخلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں

ویانا(ایچ آراین ڈبلیو)آسٹریا میں تعینات روسی سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین کے خلاف ’گھناؤنا کھیل‘ کھیلا جارہا ہے۔آسٹریا میں تعینات روسی سفیر دمتری لیوبنسکی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کی تیار کردہ مؤثر کرونا ویکسین اسپوتنک V کے خلاف پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ آسٹریا نے روس سے اسپوتنک فائیو برآمد کرنے کی بات چیت شروع کی مگر پروپیگنڈے کا سُن کر فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔دمتری کا کہنا تھا کہ ’یورپ کو روسی ویکسین کی فراہمی کے خلاف منظم طریقے سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریا کی مدد کے لئے تیار ہیں لیکن ہماری ویکسین کی یورپ کو فراہمی میں روکاوٹ ڈالنے کی غرض سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس کھیل سے دوا ساز کمپنیوں اور اداروں کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں