ریل کے انجن میں جانورپھنس گیا،ریل بڑے حادثے سے بچ گئی

چھپرا(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی ریاست بہار میں ایک ریل بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، ریل کے انجن میں ایک جانور پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے انجن میں لگا ویکیوم پائپ پھٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سارن میں گوتم استھان اسٹیشن کے قریب ہفتے کوسدبھاؤنا ایکسپریس کےساتھ حادثہ پیش آ گیا، جس کےباعث انجن کا ویکیوم پائپ پھٹ گیا اور ریل خوف ناک حادثےسےبچ گئی۔ریل گاڑی رکسول سے آنند وہار ٹرمینل جا رہی تھی، چھپرا جنکشن سے نکل کر گوتم استھان ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریلوے کراسنگ پر ایک مویشی اس کی زد میں آ گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریل کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ریل روکنے کی کوشش کی، لیکن رکتے رکتے بھی اس نے 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا، اس دوران انجن میں جانور پھنسنے کی وجہ سے انجن میں لگا ویکیوم پائپ پھٹ گیا۔حادثے کی اطلاع گوتم استھان اسٹیشن سے چھپرا جنکشن کو دی گئی، جس پر چھپرا جنکشن سے ٹیم حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی، ٹیم نے مویشی کو انجن سے نکالا، اور ویکیوم پائپ لگا کر ٹرین کو آگے بڑھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں