رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے میں سنسنی خیزانکشاف ہوگیا

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)بھارت اور فرانس کے درمیان ہونے والے رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے میں ایک اور سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، ایک فرانسیسی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس سودے میں 21 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ فرانسیسی میڈیا رافیل جنگی طیاروں کے سودے میں ہونے والے بڑے گھپلے کی پرتیں اٹھا رہا ہے، تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سودے میں 21 ہزار 75 کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ رافیل سودے میں پیسے کا لین دین ہوا ہے، اور سرکاری خزانے کو 21 ہزار 75 کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں