بھارت میں یومیہ کیسز کا رکارڈ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئے مریض

دہلی (ایچ آر این ڈبلیو) بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز کا رکارڈ بن گیا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے۔۔۔جبکہ آٹھ سو انتالیس افراد ہلاک ہوئے جو پانچ ماہ میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔۔قابو سے باہر ہوتی صورتحال میں بھارت نے انٹی وائرل دوا ریمڈی سیور کی برآمد پر پابندی لگا دی۔بھارت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد نئے کورونا کیسز کے بعد یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
بھارت میں کورونا سے پانچ ماہ کے دوران سب سے زیادہ آٹھ سو انتالیس یومیہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔۔
بھارت میں مجموعی کیسز ایک کروڑ تینتیس لاکھ ساٹھ ہزار اور ہلاکتیں ایک لاکھ ستر ہزار کے قریب پہنچ رہی ہیں۔
بھارت میں وبا بے قابو ہورہی ہے۔ دنیا میں وبا سے متاثرہ ہر چھ میں سے ایک مریض بھارت کا شہری ہے۔
کورونا کیسز کے اعتبار سے امریکا پہلے۔۔ برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
مودی حکومت ایسے بدترین حالات میں بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے باز نہیں آرہی۔۔ ریاست گجرات میں لاکھوں لوگوں کے لیے محض پانچ ہزار مفت خوراکوں کا اعلان کیا گیا جسے حاصل کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوگئے۔۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند۔۔ جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ ویک اینڈ پر کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔
دوسری جانب بدترین صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے اینٹی وائرل دوا ریمڈی سیور کی بیرون ملک برآمد پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں