سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.4ریکارڈ گئی

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)کے پی کے ضلع سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 169کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔پانچ اعشاریہ چار شدت کا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں