دبئی میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلائی جائیں گی

یو اے ای(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلائی جائیں گی، جس کا مقصد ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے2023 تک امارات میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں چلانے کے لیے جنرل موٹرز کے ایک یونٹ کروز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اس ضمن میں امارات کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس اقدام سے دبئی امریکہ سے باہر سیلف ڈرائیونگ وہیکلز آپریٹ کرنے والا پہلا مقام بن جائے گا۔شہزادہ حمدان بن محمد آل مکتوم نے مزید کہا کہ دبئی میں مکمل ٹرانسپورٹیشن کا 25 فیصد 2030 تک سیلف ڈرائیونگ وہیکلز میں تبدیل کرنا ہدف تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں