کوروناوائرس سےبچنےکیلئےمملکت میں بسنےوالےتمام افراد کو اہم مشورے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران کوروناوائرس سے بچنے کے لیے مملکت میں بسنے والے تمام افراد کو اہم مشورے دیے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے سعودیوں اور غیرملکیوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں تاکہ ماہ صیام میں بھی مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔سعودی وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 5 مشوروں پر مشتمل ہیش ٹیگ ‘نتعاون مانتھاون’ جاری کیا جس کا مطلب ‘تعاون کریں لاپرواہی نہ برتیں’ ہے۔ہیش ٹیگ ‘نتعاون مانتھاون’ میں ہدایات کی گئی ہیں کہ کوروناویکسین پہلی فرصت میں لگوائیں، احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر رپورٹ کریں اور بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے دور رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں