این اے 249،متحدہ پاکستان نےالیکشن ملتوی کرنیکی درخواست دیدی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ پاکستان نے این اے 249 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کو ملتوی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد این اے 249 کی سیٹ خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن نے حلقے میں پولنگ کے لئے 29 اپریل تاریخ مقرر کردی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والی متحدہ پاکستان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر حلقے میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دے دی ہے، متحدہ پاکستان کی جانب سے دو علیحدہ درخواستیں دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں