امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے جو بائیڈن کا بڑا فیصلہ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا ہمیشہ سے امیگرنٹس کی قوم ہے اور رہے گی، تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں۔امیگرنٹ ہیریٹیج منتھ کے موقع پر اپنے بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہر امریکی کو آگے بڑھنےکےبرابرمواقع دینا ہوں گے،اب موقع آگیا ہےکی کانگریس شہریت کا بل منظور کرے-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر نے کہا کہ تعصب کے ذریعے امیگرنٹس کیلئے مشکلات کھڑی کی گئیں، برابری کے مواقع اورشہریت حاصل کرنے میں رکاوٹیں دورکرنا ہونگی،امریکا ہمیشہ سےامیگرنٹس کی قوم ہےاور رہےگی۔انہوں نے کہا کہ میرے انتظامی ایجنڈے میں برابری دینا اہم حصہ ہے، امیگرنٹس کی نسلوں نے ایک عرصے سے جرأت کا مظاہرہ کیا، اقدار کے مطابق پھر سے خوش آمدید کہنے والی قوم بننے کا عزم کرنا ہوگا۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری انتظامیہ کا ایک تہائی حصہ امیگرنٹس پر مشتمل ہے، فیڈرل ایجنسیز کو امیگرنٹس کا اعتماد بحال کرنے کا کہا ہے، اپنے لوگوں کیلئے وعدے پورے کرنے کیلئے بہت کام کرنا باقی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں ایک کروڑ10لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی مقیم ہیں، اب موقع آگیا ہے کی کانگریس شہریت کا بل منظور کرے، امیگریشن منصوبہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امیگریشن منصوبہ غیر قانونی مقیم افراد کو شہریت کا راستہ فراہم کرے گا، اب موقع آگیا ہےکہ کانگریس شہریت کابل منظور کرے۔ امریکا میں ایک کروڑ10لاکھ کے قریب افراد غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔تعصب کےذریعےامیگرنٹس کیلئےمشکلات کھڑی کی گئیں، میری انتظامیہ کا ایک تہائی حصہ امیگرنٹس پرمشتمل ہے،فیڈرل ایجنسیزکو امیگرنٹس کا اعتماد بحال کرنے کا کہا ہے، ہر امریکی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع دینا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں