سائبرحملوں میں روس ملوث ہواتوسخت جواب دیں گے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی کمپنیز پر کئے گئے سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا توسخت جواب دیں گے۔تفصیلات کےمطابق مریکی صدرجو بائیڈن نےامریکی انٹیلی جنس اداروں کوسائبرحملوں کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا وہ ذمہ داروں کی نشاندہی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ، بتائیں گے روس اور پیوٹن ذمہ دار ہیں یا نہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے روس کو خبردار کیا کہ ابھی تصدیق نہیں ہوئی کہ ان سائبر حملوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے لیکن اگر امریکی کمپنیز پر کئے گئے سائبر حملوں میں روس ملوث ہوا تو سخت جواب دیں گے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران امریکا کی ایک ہزار سے زائد کمپنز پر سائبر حملے ہوئے، امریکا کو ان سائبر حملے کے پیچھے ایک روسی گروپ کے سرگرم ہونے کا شبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں