انتہاپسندتنظیموں کوسوشل میڈیاپرفالوکرنیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی قانون مشیروں نےکمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں جو انتہا پسند تنظیموں کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قانونی مشیروں نے خبردار کیا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کے اکاؤنٹ کو فالو کرنا جرم ہے جس پر سخت سزا بھی مقرر ہے۔مشیروں نے متنبہ کیا ہے کہ دہشت گرد یا تنظیموں کے علاوہ منحرف افکار کے حامل افراد کے اکاؤنٹ دیکھنا بھی جرم ہے، ایسی صورت میں بھی ایکشن لیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر 8 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کو اختیار ہے کہ وہ انتہا پسند تنظیموں اور منحرف افکار کے حامل افراد کو فالو کرنے پر اپنے ملازمین کا احتساب کریں تاکہ انہیں سزا دلائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں