بھارت میں ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی کوروناوباشہریوں کونشانہ بنارہی ہے

دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)دنیا بھر میں کورونا کے حملوں کا سلسلہ برقرار رہے، دیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی وبا شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اب تک مجموعی طور پر 4.55 ملین کورونا مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 219 ملین افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ بھارت میں ایک دن میں اکتیس ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ دو سونوے افراد چل بسے۔ اسی طرح چوبیس گھنٹے میں جرمنی میں چھے ہزار، میکسیکو میں پانچ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ برازیل میں ایک دن میں ایک سو بیاسی افراد جان سے گئے۔کئی ممالک کے شہریوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی ہے جبکہ حکام عوام کو دوسری ڈوز کی تلقین کررہے ہیں، لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنی مکمل ویکسی نیشن کرالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں