سعودی عرب نے تین ممالک کے شہریوں پر پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب نےتین ممالک کےشہریوں پر پابندی ہٹانےکااعلان کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بدھ سےمتحدہ عرب امارات،جنوبی افریقہ اورارجنٹائن پر کوویڈ 19 کی ‏سفری پابندی ختم کرے گا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن(جوازات) نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ ‏لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے-ایک مقامی شہری نے جوازات سے ان لائن استفسار کیا تھا کہ کورونا کا شکار ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں اور میں نے ‏ویکسین کی صرف ایک ہی خوراک لی ہے لیکن اب سعودی عرب سے باہر جانا چاہتا ہوں تو اس کے لیے ویکسین ‏کی دوسری خوراک بھی لینا ضروری ہوگی؟۔محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ بیرون مملکت سفر کے لیے مکمل ویکسینیشن شرط ہے تاہم چند ایسے زمرے ‏میں جن میں شامل افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔سعودی وزارت صحت نے جن افراد کو مستثنیٰ قرار دیا وہ بیرون مملکت جائیں تو ویکسین کی دونوں خوراکوں ‏کی شرط عائد نہیں ہوگی اسی طرح 12 سال سے کم عمر بچے بھی اس قید سے آزاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں