غیرملکیوں کیلئے بڑا اقدام! ‘سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ‘قدوم’ ایپ متعارف کرائی ہے، تارکین وطن کو مملکت میں داخلے لیے اس پلیٹ فارم پر خود کو رجسٹر کرنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر انہیں سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قدوم پورٹل پر رجسٹریشن نہ ہونے کی صورت میں غیرملکی سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے، اس ایپ کے ذریعے سعودی وزارت داخلہ تارکین وطن کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔ قدوم پر ویکسینیشن کی معلومات بھی درج کرنا لازم ہے۔ غیرملکیوں کو مملکت آنے سے قبل ہی اس پلیٹ فارم پر مصدقہ معلومات اپ لوڈ کرنا پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں