سعودی عرب میں کورونا وباپرقابوپانے کے حوالے سے مثبت خبروں کا سلسلہ جاری

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں عالمی کورونا وبا پر قابو پانے کے حوالے سے مثبت خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں یومیہ کیسز کی تعداد 100 سے کم برقرار ہے، گزشتہ روز بھی 24 گھنٹوں کے دوران صرف 57 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل 13 دن کے دوران سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر سو سے کم کورونا کیسز منظر عام پر آئے جبکہ لگاتار 5 ہفتے ایسے گزرے کہ اس دوران یومیہ 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوئے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ 100 سے بھی کم مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز مملکت میں 5 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں