وزیردفاع نے طالبان کمانڈوز کووارننگ دیدی

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)افغانستان کے عبوری وزیردفاع ملا محمد یعقوب نے طالبان کمانڈرز کو وارننگ دے دی ۔ شہریوں سے بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔ملا محمد یعقوب کی طرف سے آڈیو پیغام میں جنگجو طالبان کی سرزنش۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق افغانستان کے عبوری وزیردفاع ملا محمد یعقوب نے شہریوں سےبدتمیزی سے پیش آنے پر طالبان کمانڈرز کو وارننگ جاری کردی ۔ ملا محمد یعقوب کا ایک آڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے طالبان کو شہریوں سے نرم رویہ اختیار کرنے اور ان کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں