ممبا اسکواڈ عیسیٰ لیب 2022؁ء کی چمپئن بن گئی،فائنل میں کراچی باسکٹ بال کلب کو شکست

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عثمان باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ سینٹر ل کے زیر اہتمام ممتاز طبی ادارے عیسیٰ لیبارٹریز اینڈ ڈائیگنو سٹک سینٹر کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی کھیلے گئے “چھٹا عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2022؁ء “کا ٹائٹل ممبا اسکواڈ باسکٹ بال کلب نے جیت لیا،فائنل کے گھمسان جنگ میں کراچی کے معروف اور مضبوط ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم کراچی باسکٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 40 کے مقابلے میں 52باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر ممبا اسکواڈ عیسیٰ لیب چمپئن بن گئی۔فاتح کلب کی جانب سے کینتھ ڈیرک جانسن 17،طحہ محمد 16 اور نعمان احمد اعوان نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 14،زین تنویر 12اور اسد امام 10باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔میچ میں ریفریز کے فرائض،طارق حسین،عامر شریف او ر اشرف یحییٰ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ظفر اقبال،نعیم احمد،ممتاز احمد،عدنان صالحین اور عثمان شیخ تھے۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ پروقار اختتامی تقریب میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی نے کھیلوں کی معروف شخصیات کے ہمراہ فاتح،رنر اپ ٹیموں کے ٹرافی اور کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔شاندار کھیل پر کینتھ ڈیرک جانسن کو مین آف دی میچ اور سعد صلاح الدین،حسن علی اور محمد معاذ کو ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،سیکریٹری طارق حسین، لیگل ایڈوائزر و ٹرونامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد، SHO آرام باغ اعظم راجپر، عیسیٰ لیبارٹریز کے ملک امتیاز،سلمان فوڈز کے سی ای او نوید انجم، UBL کے ذوالفقار عباس خان،مسلم کمر شل بنک کے محمد حیدر خان، اسپورٹس آرگنائزر اسد عباد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسپورٹس ڈائریکٹر KDA ایاز منشی نے کہاکہ انسانیت کی خدمت اور فروغ کھیل میں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور اُن کے ادارے کا کردار لائق تحسین ہے عیسیٰ لیبارٹریز جہاں عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے وہیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے میں بھی اپنی کاوشیں بروئے کار لارہا ہے ایاز منشی نے کہاکہ کراچی میں اسپورٹس سرگرمیوں کا تسلسل کے ساتھ فروغ شہر کے امن اور مثالی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہاکہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ میدانوں کو آباد کررہی ہے انشا اللہ اسپورٹس تنظیموں کے باہمی تعاون سے شہر کودنیا کاعظیم اسپورٹس سٹی بنا یا جائیگا ایاز منشی نے شہر کراچی میں فروغ کھیل میں KBBA کے صدر معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ KDA باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی KDA باسکٹ بال ٹیم کو مکمل فعال بنا یا جائیگا اس موقع پر اسپورٹس شخصیات نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کو اُن کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ قومی اعزاز سے نوازا جائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ KBBA کے صدر غلام محمد خان نے مسلسل چھٹا باسکٹ بال ایونٹ اسپانسر کرنے پر عیسیٰ لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسیٰ سے کھلاڑیوں کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سال یوم آزادی شایان شان انداز میں منا یا جائیگا،گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ایونٹ کے علاوہ یوم آزادی کی مناسبت سے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں