امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، صائمہ ندیم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق ایم این اے اور جنرل سیکریٹری ویمن ونگ پاکستان صائمہ ندیم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مہنگائی کے ہاتھوں عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوگئی ہیں سابق ایم این اے صائمہ ندیم،پی ڈی ایم سیلاب متاثرین کی مدد کی بجائے منفی سیاست کر رہی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹ رہی ہیں۔ حکومت ریلیف کے لئے اقدامات نہیں کررہی۔کروڑوں لوگوں کے ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ عام آدمی کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے الیکٹرک کی لوٹ مار میں برابر کی شریک بن گئی ہے۔ لوگوں کے لئے بجلی کے بل کی ادائیگی مشکل کردی گئی،کراچی کی عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔الیکٹرک کراچی کی عوام کے ساتھ زیادتیاں کر رہی ہے۔امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے صائمہ ندیمجنرل سیکریٹری ویمن ونگ پاکستان۔عمران خان پر تنقید کرنے والے اپناگر یبان جھانکیں۔ پی ڈی ایم عمران خان کے خلاف ہر حربہ استعمال کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی برداشت نہیں کریگی۔ عمران خان سچے محب وطن لیڈر اورعوام کے محبو ب قا ئد ہیں۔ہمار اووٹ بینک نہ صرف بڑھا ہے بلکہ مزید بڑھ رہا ہے۔ عمران خان جب بھی کال د ینگے عوام ان کیساتھ کھڑی ہو گی۔پی ٹی آئی کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کا منشور ہی سماجی اور معاشی انصاف ہے۔دن بدن لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔