ایڈیشنل آئی جی کراچی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت میں اسپتال پہنچے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کیلئے اسپتال آمد۔ زخمی پولیس اہلکار نے دوران گشت دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈاکوؤں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔