ڈپٹی کمشنرسانگھڑ محمد اسحاق گاد کی جانب سے سانگھڑ ضلع بھر کے دکانداروں سے اجلاس

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد کی جانب سے سانگھڑ ضلع بھر کے دکانداروں سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 ارشد ابراهيم صدیقی، تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پرائز کنٹرول انسپکٹر محمد کاشف، تاجر ایسوسی ایشن کے یامین قریشی سمیت دودہ، دھی، پرچون اور ہولسیل دکانداروں نے شرکت کی. اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام تاجر برادری کو چاہیے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر خرید و فروخت کریں زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر محمد اسحاق گاد نے مزید کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو چاہیے کہ وہ مارکیٹوں کا دورہ کرکے ریٹ لسٹ چیک کریں اور روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش جس میں دودہ، دھی، آٹا،دالیں اور سبزیوں کے زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے.