سندھ کالج گیمز  کی ٹیبل ٹینس و بیڈمنٹن ٹرافیاں بھی بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ نے جیت لیں

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) کالج ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے  زیر نگرانی جاری پانچویں سندھ کالج  گیمز 2023 کے ڈائریکٹوریٹ کالج ایجوکیشن  لاڑکانہ ریجن لاڑکانہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں منعقدہ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ایونٹس میں اب تک ناقابل شکسٹ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ نے جیت لیئے۔ٹیبل ٹینس ایونٹ کا افتتاح ڈائریکٹر کالجز  پروفیسر احمد بخش بھٹو نے جبکہ بیڈمٹن ایونٹ کا افتتاح پرو وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو، لاڑکانہ کیمپس ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر الطاف حسین ابڑو، ایونٹ مینیجرز پرویز احمد شیخ و شفقت مکانی، کووآرڈینیٹر پروفیسر عقیل احمد لاکھیر، پروگرام کووآرڈینیٹر خادم حسین گوپانک ساتھ تھے۔ دونوں ایونٹس کے چیمپیئن کالج نے ٹیبل ٹینس میں گورنمینٹ کالج مدیجی کو 3-0 سے اور بیڈمنٹن میں گورنمینٹ کالج رتوڈیرو کو 2-1 سے شکست دیں۔بیڈمنٹن کے سیمی فائنلز میچ میں ڈگری کالج لاڑکانہ نےمدیجی کو 0-2 سے اور گورنمنٹ ڈگری کالج رتو ڈیرو نے گڑھی یاسین کو 0۔2 سے شکست دے کر فائنل میں جگا بنائی تھی۔فائنل میں پہلے سنگل میں فاتح کالج کے فرمان کیہر نے نزاہت علی کو 2-1 سے جبکہ ڈبلز میں کومیل سومرو اور فرمان علی کی جوڑی  نے سیاب اور نزاہت علی کو 2-0 سے شکست دی۔ ٹیبل ٹینس سیمی فائنلز میں گورنمنٹ ڈگری کالج لاڑکانہ نے گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی یاسین کو 0-2 سے اور گورنمنٹ ڈگری کالج مدیجی نے گورنمنٹ ڈگری کالج نو دیرو کو 0-2 سے شکست دی کر فائنل میں جگا بنائی تھی۔آخر میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ پروفیسر احمد بخش بھٹو و پروفیسر الطاف حسین ابڑو نے ونرز و رنراپ کالجز میں ٹرافیاں تقسیم کیں. اس موقع پر ریجنل مونیٹرنگ آفیسر پروفیسر تنویر احمد ،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن نیلم کھوکھر،پروفیسرز انعام سپرو، افتخار حسین سومرو، اصغر گهانگهرو، عبدل الواحد سومرو، ندیم حسین تونیو، شرجیل، ظفراللہ عباسی، حیدر کھوسو،دوست محمد عامر اور دیگر موجود تھے