صوابی، نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ٹوپی بازار میں نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ صوابی روڈ پر ٹوپی بازار یں نجی بینک کے قریب ہی موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 37 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایزی پیسہ و موبائل شاپ کا مالک بینک سے پیسے نکال کر سڑک پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے آ گھیرا۔ شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری محفوظ رہا۔ پولیس نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔