پاکپتن میں 7 افراد کا قتل ، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکپتن میں جائیداد تنازع پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سفاک ملزم اور اسکے ساتھیوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔