کراچی، گلبرگ پولیس کی اہم کارروائی، 02 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلبرگ پولیس کی ٹیکنیکل بنیادوں اور خفیہ اطلاع پر کاروائی موسیٰ کالونی میں مورخہ 18 مارچ نوجوان آصف کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار ، موسی کالونی گلی نمبر 4 محمدی مسجد کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آصف ولد عبدالستار سر پر گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا تھا. گلبرگ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یوسف عرف شہباز ولد محمد اسماعیل اور محمد اسامہ ولد محمد افضال کے ناموں سے ہوئی. گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلہء قتل 1 عدد 9mm پسٹل بریٹا لوڈ میگزین برآمد کر لیا گیا. گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن نوجوان آصف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے. نوجوان آصف کے قتل کا مقدمہ 134/2023 دفعہ 302 ت پ پہلے سے درج ہے. جبکہ ملزمان کے خلاف اسلحہ کا علیحدہ سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے