امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں ٹرمپ کے حامیوں کو قید کی سزائیں

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ڈونلڈ ٹرمپ کے5حامیوں کو امریکی پارلیمنٹ اور کپیٹل ہل پر حملے کے جرم میں 18 سے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی روپورٹ کےمطابق حملےکی قیادت کرنےوالےاور منصوبہ ساز اسٹیورٹ روڈز کو بغاوت کی سازش اور دیگر جرائم پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ استغاثہ نے 25 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ 18 سال کی طویل ترین قید کی سزا پانے والے اسٹیورٹ روڈز امریکی فوج کے سابق پیراٹروپر اور وکالت کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انھوں نے 2009 میں ’اوتھ کیپرز‘ نامی ملیشیا کی بنیاد رکھی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید حامی ہونے کے باعث اسٹیورٹ روڈز اور ان کی جماعت پُرتشدد مظاہروں میں پیش پیش رہی۔ روڈز نے امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کو پھانسی دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔