تھانہ منگھوپیر کے چوکی انچارج ہمدرد کی چھالیہ اسمگلر کے خلاف کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ منگھوپیر کے چوکی انچارج ہمدرد کی چھالیہ اسمگلر کے خلاف کاروائی۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسمگلر ملزم الطاف حسین ولد حاجی منیر احمد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی کار میں چھپائے گئے 10 عدد بورے ( 120 کلو سے زائد) چھالیہ، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار نمبری AKY-092 اور برآمدہ چھالیہ کو 550 Cr.Pc کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم اور برآمدہ چھالیہ و کار کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔