جامعہ کراچی: سنڈیکیٹ کی ایرانی صدرکو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی سند دینے کی منظوری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ جامعہ کراچی میں اتوارکے روز ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس نے متفقہ طورپر ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی صدراسلامی جمہوریہ ایران کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینے منظوری دی۔ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی سند کلیہ معارف اسلامیہ میں دیئے جانے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کوپی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ محمدکامران خان ٹیسوری کی جانب سے بحیثیت چانسلر کی گئی اور اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو گورنر سندھ کی جانب سے باقاعدہ خط موصول ہوا تھاجس پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کے سلسلے میں سندیکیٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا۔