منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 04 ملزمان تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 04 ملزمان تھانہ ڈاکس پولیس نے گرفتار کر لئے

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر پرویز علی سولنگی کی اسٹاف کے ہمراہ دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

پہلی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث وحید اور جمال گل نامی دو ملزمان کو مچھر کالونی سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم وحید اس سے قبل بھی 04 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 51 گرام کرسٹال برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری کاروائی میں امیر حسن اور فیاض نامی گٹکا فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 200 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔