ڈسٹرکٹ کیماڑی میں پولیس کا آپریشن، 23 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں 03 اسٹریٹ کرمنلز، 06 منشیات فروش, 01 آشتہاری اور 13 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 03 پستول، دو کلو چرس, 69 گرام کرسٹال اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 من سے زائد چھالیہ اور 46 من سے زائد گٹکا ماوا، تباکو، چونا، کتھہ و گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا دیگر میٹیریل برآمد کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری تھانہ بلدیہ، سائیٹ اے، سائیٹ بی، ماڑیپور، پاک کالونی، ڈاکس اور شیرشاہ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔