لاکھوں روپے کے زیورات اڑانے والی ملزمہ گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سینٹرل وومن پولیس اسٹیشن کی بہترین کارروائی لاکھوں مالیت کی طلائی زیورات کی چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار کر لی گئی

گرفتار ملزمہ کی شناخت ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی

ملزمہ کے قبضے سے 5 عدد سونے کے بسکٹ، 5 عدد سونے کے سیٹ، 2 عدد بریسلیٹ، 2 عدد پینڈنٹ اور 1 عدد سینے کی چین برآمد کر لی گئی

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 160/2024 جرم دفعہ 381-A ت پ گلبہار تھانے میں درج کیا گیا تھا

ملزمہ کو ٹیکنیکل بنیادوں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے بعد وومن پولیس اسٹیشن نے گرفتار کیا

گرفتار ملزمہ کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے