نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کاروائی. کرپشن کے مقدمے میں نیب کو مطلوب اشتہاری ملزم ذیشان حسین کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا گیا.
ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا.ملزم بدعنوانی اور کرپشن میں نیب کراچی کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف سال 2019 میں ریفرنس درج ہوا تھا.
ملزم نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا.
ملزم کو ابو ظہبی سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیا.
ملزم کو بعد ازاں امیگریشن حکام نے نیب کے حوالے کر دیا.
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے.
انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔