کوہاٹ سے بجلی چوری میں‌ ملوث 8 ملزمان گرفتار، 14 مقدمات درج

کوہاٹ (ایچ آر این ڈبلیو) وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے. ایف آئی اے کوہاٹ زون نے 18 چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 14 مقدمات درج کر لئے. چھاپوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کیے گئے.
گرفتار ملزمان میں مہران، عطاء الرحمٰن ، محمد طارق پرویز، برکت اللہ ، محمد ذبیر ، انور خان ، محمد نواز ،عبدالمنان شامل ہیں.
چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزٹ سرکل کوہاٹ ، کمپوزٹ سرکل بنوں اور ڈی آئی خان کی جانب سے کی گئی.
چھاپہ مار کاروائیاں بلی ٹانگ کوہاٹ ،پنڈی روڈ کوہاٹ، بنوں سٹی ، نقشبند کالونی ڈی آئی خان میں کی گئیں.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ٹیوب ویلز ، ہوٹل، گھروں ، ہاسٹل، دوکانوں اور دفاتر کو براہِ راست کنڈا کے ذریعے اور بجلی میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی.
مذکورہ ٹیوب ویلز، ہاسٹلز ، گھروں ، دوکانوں اور دفاتر کو پیسکو مین لائن سے بجلی کی براہِ راست چوری جاری تھی.
بجلی چوری میں استعمال ہونے والے کیبلز اور دیگر سامان قبضہ میں کے کر پیسکو حکام کے حوالے کر دیا گیا.