حب چوکی سے کراچی براستہ حب ریور روڈ گٹکا ماوا ترسیل کی کوشش ناکام

کراچی (ایچ آران ڈبلیو) حب چوکی سے کراچی براستہ حب ریور روڈ گٹکا ماوا ترسیل کی کوشش ناکام۔ موچکو چیک پوسٹ پر حب چوکی سے آنے والی سوزوکی سے گٹکا ماوا برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی نے بتایا کہ گٹکا ماوا سوزوکی کی سیٹوں، چیچس اور دیگر خفیہ مقامات پر چھپایا گیا تھا۔سوزوکی سے 30 عدد تھیلیاں (600 عدد پڑیاں) مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔ مجاہد خان نامی گٹکا سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد خان نے چوکی انچارج موچکو ASI جہانگیر موسیٰ و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔