سوشل میڈیا ٹرولز پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سوشل میڈیا ٹرولز پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، پاکستان کی خوش حالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں،