لاہور:13سالہ بچہ عبدالرحیم کراچی سے بحفاظت بازیاب کروالیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) انویسٹی گیشن پولیس عوام کی خدمت میں مصروف عمل ، 13سالہ بچہ عبدالرحیم کراچی سے بحفاظت بازیاب کروالیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچے کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا ، انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ محمد عالم لنگڑیال نے ٹیم کے ہمراہ بچے کو کراچی سے بازیاب کروایا ، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے اپنے دفتر میں بچے کو ورثاء کے سپرد کر دیا، بچے عبدالرحیم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا، بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا، بچہ مدرسہ میں زیرِ تعلیم تھا، جو اساتذہ کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے کراچی چلا گیا تھا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بچے کے والد نے تھانہ گجر پورہ نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، بچے کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد تقسیم کیں