سریے کی خریداری میں فراڈ سے بچنے کے لیے چند اہم گزارشات

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ہمارے معاشرے میں بدعنوانی کا ناسور اتنی مضبوطی سے پنجے گاڑ چکا ہے کہ جس سے اب کوئی شعبہ زندگی بچا نظر نہیں آتا۔ فراڈ ایسے ایسے طریقوں اور انداز سے کیا جاتا ہے کہ جسے پکڑنا عام آدمی کے بس کی بات نطر نہیں آتی۔ تعمیرات کے شعبہ بھی کئی طرح کے فراڈ سے بھرا پڑا ہے۔ اسٹیل والے ہوں یا اینٹیں اور بلاک فراہم کرنے والے یہ سب اپنے اپنے طریقوں سے عوام کو ٹھگتے ہیں۔ بلاک والے گنتی میں ڈنڈی مارتے ہیں اور اسٹیل والے مقدار کم تولتے ہیں۔ ہم یہاں ایسا طریقہ بیان کررہے ہیں جس سے نئے گھر بنانے والے عوام سریہ میں فراڈ سے بچ سکتے ہیں۔ پہلے تو یاد رکھیے کہ جس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہوا ہے وہ ہرگز مت خریدیں، اس کے علاوہ سریے کی ہر ہر لینتھ/بار کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے۔ سریے کے وزن کو جانچنے کا طریقہ بھی جان لیں۔ پاکستان میں تین سوتر سے آٹھ سوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں تین اور چار ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، تین اور چار کا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں چھے سوتر کا سریا استعمال ہوتا ہے، تین سوتر کی ایک 40′ لینتھ کا کل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ تین سوتر کے سریے کے ایک فٹ کے پیس کا وزن 170 گرام ہوتا ہے، چار سوتر کے 40 لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے، پانچ سوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے، چھے سوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے، سات سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے، آٹھ سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے۔ آپ جب بھی سریے خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکی باریں گنیں مثال کے طور پر آپ 4 سوتر کی 10باریں لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے ۔ x10 = 121کلو۔ اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فٹی 10 باروں کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے الٹے قدموں واپس بھاگ جائیں۔ ان باتوں پر نظر رکھی جائے تو فراڈ سے بچا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں