وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کے مسئلے پر اہم اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کے مسئلے پر اہم اجلاس ، اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیر خوراک ہری رام، وزیر زراعت اسماعیل راہو، صوبائی مشیر مترضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری خوراک لائیق احمد، سیکریٹری جنگلات رحیم سومرو شریک ہوئے- سندھ حکومت کے پاس اپنی گندم 7 ٹن تھی جس میں 4 لاکھ جاری کر چکے ہیں، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ، کراچی شہر کیلئے ہر مہینے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن گندم جاری کی جاتی ہے، صوبائی وزیر ہری رام نے بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کی 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حساب سے محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 مہینوں کیلئے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے، سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے گداموں میں 3 لاکھ 35 ہزار گندم موجود ہے یہ ملز کو دی کر ان کی رقم لیں، وزیراعلیٰ سندھ کا پاسکو سے مزید گندم خریدنےکا فیصلہ، وزیر سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت 90 بلین روپے قرض میں سے 20 بلین روپے بینکوں کو واپس کر چکی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں