پولیس لائن میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں کھلی کچہری

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی پی حیدر آباد ریجن ڈاکٹر ولی اللہ دَل کی سربراہی میں پولیس لائن میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزاز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ،ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی،ایس ایس پی نواب شاہ تنویر احمد تنیو کے علاوہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اور حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے علاوہ ریٹائر پولیس اہلکار بھی موجود تھے آئی جی پی ولی اللہ دَل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سانگھڑ پر امن ضلع ہے پولیس کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے – سندھ حکومت محکمہ پولیس سندھ پر95 ارب روپے خرچ کر رہی ہے تنخواہوں اور دیگر مالی مسائل کو فوری طور پر بروقت حل کرنے کے احکامات دیئے دیگر صورت میں محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ پولیس دن رات آندھی طوفان میں اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کرتی ہے مگر عوام کی جانب سے پولیس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی جو کہ افسوسناک عمل ہے انھوں نے مزید کہا وزیر اعلٰی سندھ کا حکم ہے کہ پولیس اپنے رویے میں تبدیلی لائے جبکہ بالا افسران آئی جی سندھ کے واضع احکامات ہیں کہ پولیس افسران ماتحت پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی اور موارال کو بلند رکھنے کے اقدامات کریں۔ انھوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جتنا کام پولیس کرتی ہے اتنا کام کوئی دوسرا محکمہ نہیں کرسکتا انھوں نے کہا پندرہ سو پولیس اہلکار بھرتی کیے جارہے ہیں اپنے بچوں کو اعلٰی پوسٹوں پر فائز کرنے کے لئے پولیس کے علاوہ دیگر محکمہ جات میں بھرتی کے لئے تیار کریں تاکہ آپ کے بچے معاشرے میں اپنا مقام بنا سکیں انھوں نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کیے جس پر پولیس اہلکاروں نے خوشی کا اظہار کیا کھلی کچہری کے بعد آئی جی پی ولی اللہ دَل نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا آئی جی پی نے ولی اللہ دل نے منگلی تھانے میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ عوامی کھلی کچہری میں شرکت کی جہاں عوامی شکایات سننے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے انھوں نے عوامی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت کا دوسرا نام ہے پولیس کو اپنے رویے میں تبدیلی لاکر عوام دوست پولیس کاثبوت دینا چائیے۔اس موقع پر ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ اور ایس ایس پی سانگھڑ نے بھی پولیس کے جوانوں اور عوام سے مختصر خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں