کراچی میں‌پانی کے منصوبے کے فور کے حوالے سے اچھی خبر

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں‌پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے حوالے سے اچھی خبر آگئی. چینی کمپنی نے فراہمی آب کے منصوبے (کے فور) کو مکمل کرنیکی خواہش کا اظہار کیا ہے. کے فور اب جلد مکمل ہو جائے گا۔ چینی کمپنی نے کے فور منصوبہ مکمل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کے فور منصوبے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ ہمارے علم میں آیا ہے کہ کے فور منصوبے کے ڈیزائن میں غلطیاں ہیں۔ خط میں چینی کمپنی نے منصوبے کی تکمیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری بلدیات کو چائنیز کمپنی کی پیشکش پر کام کرنے کے احکامات جاریa کر دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات نے پیر 27 فروری کو اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں